Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

'چاہتا ہوں میری قوم عید روایتی طریقےسےہٹ کرمنائے'

شائع 23 مئ 2020 07:28pm
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں چاہتا ہوں میری قوم عیدروایتی طریقےسےہٹ کرمنائے۔کورونا مرض ہمارے درمیان موجودہے۔چنانچہ ادائیگی نمازِعید سمیت پوری چھٹیوں کےدوران سماجی فاصلوں کا بطورخاص اہتمام کیا جائے۔

ان کا مزیدکہناتھا کہ سب سے پہلے ہم ان خاندانوں کےلئےدعا کریں جن کےپیارےطیارہ سانحے میں ان سے بچھڑ گئے یا کورونا وائرس کے نتیجے میں ان سے جدا ہو گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم میں سے ہر کوئی وباءکے حوالےسےایس او پیز کا بھرپور خیال اور لحاظ رکھے۔